ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / آئیوری کوسٹ میں فوجی بغاوت کی کوشش، شدید لڑائی جاری

آئیوری کوسٹ میں فوجی بغاوت کی کوشش، شدید لڑائی جاری

Mon, 15 May 2017 19:05:06  SO Admin   S.O. News Service

آبی جان،15مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آئیوری کوسٹ کے دوسرے سب سے بڑے شہر بؤآکے کے وسطی حصے میں شدید لڑائی اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ملکی دارالحکومت آبی جان سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ آج پیر کے روز بؤآکے کے وسطی حصے میں داخلے کے مقامات پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس شہر میں یہ واقعات ملک کے تجارتی مرکز آبی جان میں پیش آنے والے ایسے ہی واقعات کے بعد شروع ہوئے، جن میں بغاوت پر اتر آنے والے فوجیوں کے خلاف مسلح آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ حکم عدولی پر اتر آنے والے یہ فوجی اپنے لیے تنخواہوں کے ساتھ بونس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔


Share: